پاکستان اور تھائی لینڈ 5 سال میں تجارتی حجم دو گنا کرینگے، مشترکہ اعلامیہ

Aug 22, 2013

 اسلام آباد (آن لائن+این این آئی) پاکستان اور تھائی لینڈ نے باہمی تجارت کا حجم آئندہ پانچ سال میں ایک ارب ڈالرسے بڑھا کر دوگنا کرنے اور تجارت میں تواز ن کیلئے اقدامات پر اتفا ق کیا ہے۔ تھائی لینڈکی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کادورہ مکمل ہونے کے بعد جاری 28 نکاتی مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امورپربات چیت کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات دوستانہ اور انتہائی خوشگوارماحول میںہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون کے بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ منائی گئی۔ پاکستان اور تھائی لینڈگندھارا تہذیب کی وجہ سے مشترکہ ثقافت سے منسلک ہیں۔پاکستان میں پ±رامن انتقال اقتدار سے ملک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام آئے گا۔حالیہ برسوں میں اقتصادی تجارتی اور دوسرے شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ تھائی لینڈ پاکستان سے درآمدات بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔دریں اثناءاین این آئی کے مطابق پاکستان اور تھائی لینڈ کے نجی شعبے نے شعبوں نے ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کے لئے تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اس ضمن میں سالانہ مشترکہ بزنس کونسل کے دو اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تھائی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی تجارتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ماحول کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اقتصادی تعاون کی نئی راہیںتلاش کرنے کے لئے اگلے ماہ پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلے دونوں ممالک کے نجی شعبے پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے دوران آئے تھے۔ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک اور تھائی لینڈ کی نمائندگی تھائی لینڈ بورڈ آف ٹریڈ کے سربراہ مسٹر اسرا ونگ کوسولکٹ نے کی۔فریقین نے توانائی ، فوڈ پراسیسنگ، زراعت، فارماسیوٹیکل، آٹو پارٹس، ماہی گیری، ماربل، گرینائٹ اورسیاحت کے شعبوں میں اہم پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے فیصل مسجد اور شکر پڑیاں کا دورہ کیا۔ تھائی وزیراعظم نے فیصل مسجد کے مرکزی ہال سمیت مختلف حصے دیکھے۔ انہیں مرکزی ہال میں رکھے گئے قرآن پاک کے تاریخی نسخوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔تھائی وزیر اعظم نے فیصل مسجد میں داخل ہونے سے قبل احترام کے طور پر اپنا سر سکارف سے ڈھانپ لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔وزیر مہمانداری انوشہ رحمان دارالحکومت کے دورہ کے دوران تھائی وزیراعظم کے ساتھ تھیں۔

مزیدخبریں