ضمنی انتخابات: جنرل الیکشن کے بعد عوامی رجحان کا اندازہ ہو گا: مبصرین

لاہور (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) مبصرین کا ماننا ہے کہ ان انتخابات سے پارٹیوں کی مجموعی سیاسی پوزیشن پر تو کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا تاہم عام انتخابات کے بعد عوام کے سیاسی رجحانات اور وفاداریوں کا اندازہ ضرور لگایا جا سکے گا۔ پنجاب میں سیلاب کے باعث بھی الیکشن مہم پرجوش نہیں رہی پھر بھی کئی حلقوں میں زوردار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت میچ ہو گا۔ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبداللہ شادی خیل ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ تحریک انصاف کے مقامی دھڑوں میں پانے جانے والے اختلافات اور عائلہ ملک کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی سے اس حلقے میں تحریک انصاف کی مقبولیت کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ مظفر گڑھ کی نشست این اے 177 پر جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد غلام ربانی کھر کو شکست دی تھی۔ ۔

ای پیپر دی نیشن