اٹلی: سراگوس، لمپاڈوسا اور سسلی کی بندرگاہ سے سینکڑوں تارکین وطن گرفتار

Aug 22, 2013

 روم (اے پی پی) اطالوی پولیس نے سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سراگوس، لمپا ڈوسا اور سسلی کی بندرگاہوں سے سینکڑوں تارکین وطن کو اٹلی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اطالوی پولیس نے پاکستان اورشام سے کشتی کے ذریعے اٹلی میں داخل ہونے والے 60 تارکین وطن کو سراگوس کی بندر گاہ سے گرفتار کیا ہے جبکہ لمپا ڈوساکے جزیرے پر غیر قانونی طورپر داخل ہونے والے 233 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق لیبیا اور تیونس سے ہے اسی طرح کی ایک اور کارروائی سسلی کے علاقے میں واقع بندرگاہ پر کی گئی جہاں پولیس نے کشتی کے ذریعے اٹلی میں داخل ہونے والے 336 افراد کے خلاف کارروائی کی جن میں سے اکثر فرار ہوگئے تاہم متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ترجمان کے مطابق ان افراد کا تعلق ان  ممالک سے ہے جو اپنے ملکوں میں غربت اور بے روزگاری کے باعث اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں