لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 10 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد صفدر اے سی جھنگ کو تبدیل کرکے ا و ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عبدالقدیر شاہ اے سی میلسی کو تبدیل کرکے اے سی جھنگ تعینا ت کیا گیا ہے۔ صفدر علی ملک اے سی تونسہ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ شاہد عباس کاٹھیا اسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن انٹی کرپشن فیصل آباد کو تبدیل کرکے اے سی تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد رفیق اے سی پسرور کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ توقیر الیاس چیمہ اے سی شگر گڑھ کو تبدیل کرکے اے سی پسرور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد انور سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد محسن ایس او سپیشل ایجوکیشن کو تبدیل کرکے جنرل اسٹنٹ ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ لیاقت علی خان ای ڈی او زراعت چکوال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔