واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی جنرل نے کہا ہے شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کانگریس میں ایلیٹ اینجل اور خارجہ امور کی کمیٹی کے نام خط میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہم شامی ائرفورس کو تباہ کر سکتے ہیں لیکن اس سے اشتعال پھیلے گا اور امریکہ کی وجہ سے تنازعہ مزید الجھ جائے گا یاد رہے کہ امریکی کانگریس کے رکن اینجل کے وضاحت طلب کرنے پر جنرل ڈیمپسی نے یہ جواب دیا ہے۔
شام کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہو سکتا: امریکی جنرل ڈیمپسی
Aug 22, 2013