سیفٹی اعتراضات: فرانس میں لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کو روک لیا گیا

Aug 22, 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) فرانس کے فضائی حکام نے سیفٹی اعتراضات پر لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو ٹیک آف سے روک دیا گیا۔ ائر لائن ذرائع کے مطابق فرانسیسی فضائی حکام کی جانب سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 کو سیفٹی انسپکٹر کے اعتراض پر روکا گیا۔ اعتراضات کے مطابق طیارے پر ڈینٹ پڑے ہوئے ہیں، ٹائروں کا پریشرانتہائی کم ہے جبکہ انجن کا ہائیڈرولک فلوڈ بھی لیک کر رہا تھا۔ فرانسیسی فضائی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کو پرواز کی اجازت دینا خطرے سے خالی نہیں۔ جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے طیارے کی عالمی معیار کے مطابق مرمت کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ فرانسیسی فضائی حکام نے اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی پر بوئنگ طیارے 777 کو تین گھنٹے بعد ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں