بحرین: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) بحرین میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، پرواز پی کے 290 کا انجن اڑان سے قبل بند ہونے پر پائلٹ نے طیارہ گراﺅنڈ کر دیا۔ ائر لائن ذرائع کے مطابق بحرین سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 290 حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ طیارے کا انجن ٹیک آف کرنے سے پہلے بند ہو گیا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحرین ائر پورٹ پر گراﺅنڈ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن