اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں کے باعث دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے، اسلام آباد کی بعض مارکیٹوں کے کنارے کھڑے دیہاڑی دار مزدور جو اپنا سامان کدال، بیلچہ اور کرنڈی وغیرہ اپنے سامنے رکھ پریشان حال بیٹھے تھے نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے اور سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے۔
مزدور