گوجرانوالہ: نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر چار طالب علموں نے زہریلی گولیاں کھا لیں، ایک جاں بحق

گوجرانوالہ+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں نویں کلاس کے امتحان میں ناکامی اور کم نمبر آنے سے دلبردشتہ ہونے والی طالبہ سمیت چار طالب علموں نے زہریلی گولیاں کھا لیں جن سے ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں کم نمبر آنے اور فیل ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر کشمیر روڈ کی چودہ سالہ شیزا، گل روڈ کے پندرہ سالہ صائم، گلبرگ کالونی کے سولہ سالہ عبداللہ اور کھیالی شاہ پور کے پندرہ سالہ اسلم نے زہریلی گولیاں کھا لیں جنہیں انکے ورثاء نے تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں  صائم کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دیگر تینوں طالب علموں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...