پشاور میں آندھی‘ بارش‘ طوفان سے حادثات‘ 8 افراد جاں بحق‘ 28 زخمی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں آندھی بارش اور طوفان سے حادثات میں دو بچوں سمیت 8  افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ  پرویز خٹک نے بارش سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر  صحت شہرام ترکئی نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق افراد کے ورثاء کو فی کس تین  لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار دینے کا اعلا ن کیا ہے۔ پشاور میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں شدید بارش کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...