اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے اپنے خطاب میں خورشید شاہ کے بعد مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن ڈیزل کے پرمٹ لینے کے لئے ضمیر بیچ دیتے ہیں انہیں نئے پاکستان میں جیل ملے گی۔ محمود خان اچکزئی نے بھی بھائی کی گورنرشپ کے لئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قمر زمان کائرہ صاف دل کے آدمی ہیں ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
کائرہ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فضل الرحمن ڈیزل کے پرمٹ کیلئے ضمیر بیچ دیتے ہیں، اچکزئی نے بھائی کی گورنرشپ کیلئے ضمیر کا سودا کرلیا: عمران
Aug 22, 2014