’’ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن‘‘ عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں: مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں، عمران خان کے اندر تکبر ہے انہیں سبق سیکھنا چاہیے کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے حال پر رحم کرے۔ عمران خان جمہوریت کے دشمن ہیں، اب جمہوریت اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سرکس دکھانا بند کرے تاکہ پاکستانی معاشرہ اپنے کام کی طرف واپس لوٹ سکے۔ حکومت ہرگز طاقت کے استعمال کا ارادہ نہیں رکھتی، تکبر، جذباتی فیصلے اور آمرانہ رویہ سے لوگ عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں، بعض لوگ کوئی سبق نہیں سیکھتے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کرے۔ مریم نے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن‘‘۔ غلط مشوروں نے عمران خان کو تنہا کر دیا ہے پھر بھی کچھ لوگ اس سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہے۔مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک تشدد کو ہوا دینے سے گریز کریں۔ دونوں کے احتجاج میں خواتین اور بچوں کی موجودگی کے باعث حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں لیا جس سے صورتحال خراب ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...