چمن: نوجوان نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا

Aug 22, 2014

چمن(آن لائن) چمن  کے  علا قے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔  امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قتل

مزیدخبریں