اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں مختلف نیٹ ورک کی5 سے زائدموبائل سموں کے استعمال پر عائد پابندی ختم کرنے اور ڈیٹا سم کے استعمال کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت میںعدالت نے دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی ہے،عدالت نے پی ٹی اے ،پی ٹی سی ایل ودیگر کو نوٹسسزجاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ اگر بلوچستان بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بروقت غیر قانونی موبائل سمیں بند کردی جاتیں توشاید آرمی پبلک سکول ایسا سانحہ نہ ہوتا،یہ سیکورٹی معاملات ہیں جس کا فائدہ دہشت گرد عناصر اٹھاتے ہیں اس پر چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔