اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پارلیمنٹرین اور افسروں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے غیر قانونی استعمال سے متعلق حکومت کی نظر ثانی اپیل اور توہین عدالت کے مقدمہ میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30روز کے لئے ملتوی کردی ہے ، چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربرہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز ٹھیکیدار اصغر علی دکھی کی توہین عدالت کی درخواست کی مختصر سماعت کی تو اٹارنی جنرل سلیمان اسلم بٹ پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کے پیسوں کی ادائیگی کردی جائے گی وہ ریکارڈ چیک کر لیتے اور عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ رقم ادا کردی جائے گی ۔
پرویز اشرف توہین عدالت کیس‘ پیسوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر مقدمہ نمٹا دیا گیا نظرثانی اپیل کی سماعت 30 دن کیلئے ملتوی
Aug 22, 2015