سابق صدر کی حمید گل کی وفات پر بھی تعزیت شجاع خانزادہ نے ملک کی خاطر جان قربان کی: مشرف

Aug 22, 2015

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ ایک بہادر اور نڈر انسان تھے۔ انہوں نے ملک کی خاطراپنی جان قربان کی ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر آئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ پرویزمشرف نے آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر) حمیدگل کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا۔

مزیدخبریں