کوٹ ادو (خبرنگار) کول پاور پراجیکٹ پلانٹ کے سروے کیلئے آنے والی سروے ٹیم پر اہل علاقہ کا دھاوا، پولیس کے بلانے پر اہل علاقہ نے مساجد میں اعلانات کرکے مسلح ڈنڈوں سوٹے سینکڑوں لوگ اکٹھے کر لیے، مسلح اہل علاقہ نے پولیس ملازمین کو گھیر لیا، وردیاں پھاڑ دیں، تشدد سے 6پولیس ملازم شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے 25نامزد سمیت 175ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے کول پاور پراجیکٹ پلانٹ جو کہ محمود کوٹ کے مواضعات بدھ، رائو بیلہ اور موضع ویرڑ سپراء کے علاقوں میں لگ رہا ہے جس کیلئے گزشتہ روز پلاننگ انجینئر انرجی کوٹ ادو رانا شاہد راجپوت نے ان علاقوں میں سروے کیلئے گیا تو اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور اسے دھمکیاں دیکر بھگا دیا جس پر اس نے تھانہ محمود کوٹ سے پولیس کی مدد لی جس پر اہل علاقہ نے مساجد میں اعلانات کرا دئیے کہ سروے ٹیم پولیس کے ذریعے سروے کیلئے آئی ہے جس پر سینکڑوں لوگ مسلح ڈنڈوں سوٹے آگئے اور پولیس کو گھیر لیا اور پولیس ملازمین کی وردیاں بھی پھاڑ دیں جبکہ 6 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
کوٹ ادو: کول پاور پراجیکٹ پلانٹ سروے کیلئے آنیوالی ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر دیہاتیوں کا حملہ‘ وردیاں پھاڑ دیں‘ 6کانسٹیبل زخمی
Aug 22, 2015