گجرات (نامہ نگار) تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل کالونی میں شرانگیزی پر مبنی پوسٹر آویزاں کرنے کے مقدمہ میں پولیس نے ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے پیش نظر علاقے میں پولیس اہلکار تعینات کر دئیے تاہم تاحال علاقے میں مقدمہ اندراج اور ملزموں کی گرفتاری کے بعد تاحال حالات کی فضا پُرامن ہے اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ضلعی افسران کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوگ بالکل معمول کے مطابق زندگی بسر کررہے ہیں۔