کویتی سٹی (عبدالشکور ابی احسن سے) کویت میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بھارتی یوم آزادی کے پروگرام میں پاکستانیوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا جس پر انتظامیہ نے عابد ملک، مبشر نعیم جان کو ہال سے باہر نکال دیا۔ عاطف اسلم خاموش تماشائی بنے رہے۔ سینکڑوں پاکستانی موجود تھے مگر صرف پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو باہر نکالا گیا۔