ناسا نے مریخ پر موجود گاڑی ”کیوروسٹی“ کی سیلفی جاری کر دی

Aug 22, 2015

نیویارک (بی بی سی) امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے ’کیوروسٹی‘ نامی مریخ گاڑی کی کھینچی ہوئی اپنی تصویر یعنی ’سیلفی‘ جاری کی ہے۔ ناسا ہر اس جگہ متعدد تصاویر لینے کی کوشش کرتا ہے جہاں کیوروسٹی مریخ کی سطح پر ڈرلنگ کرتی ہے۔ کیوروسٹی نے یہ تازہ تصاویر ’بک سکن‘ کے مقام پر لی ہیں۔کیوروسٹی کو مریخ پر تین سال ہوگئے ہیں۔یہ مقام اس مشن کے ہدف کی ساتویں چٹان ہے جہاں سے اسے تجزیے کے لیے نمونے فراہم کرنے ہیں۔ کیوروسٹی نے یہ تصویر ایسے ہی لی جیسے کوئی انسان کیمرا ہاتھ میں پکڑ کر اور بازو لمبا کر کے اپنی سیلفی لیتا ہے۔ کیمرے نے تصویر لینے کے لیے کیمرے کا ’ماہلی‘ نامی عدسہ استعمال کیا۔ کیوروسٹی کو مریخ پر گئے تین سال ہوگئے ہیں۔ یہ اس وقت ایک گہرے استوائی پیالہ نما جگہ پر ہے جسے ’گیل کریٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بیچ میں ایک بڑا پہاڑ ہے جس کو غیر رسمی طور پر ’ماو¿نٹ شارپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اب تک تجزیوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں سال قبل کریٹر پر تالاب تھا۔ کیوروسٹی کے اکٹھے کئے ہوئے نتائج سے تالاب میں ماضی میں بہتے ہوئے پانی کے ثبوت ملے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت کے حالات بتاتے ہیں کہ شاید یہاں کسی دور میں جرثومی زندگی بھی پائی جاتی ہو۔
کیوروسٹی

مزیدخبریں