لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن وقار احمد شاہد نے متعلقہ ڈویژنل افسران کے ہمراہ لاہور‘ ناروال سیکشن کا تفصیلی سالانہ معائنہ کیا۔ انہوں نے ریلوے ٹریک، پل، بلڈنگ اور سٹیشن ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر متعلقہ آفیسرز کو ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کے بہت جلد اس سیکشن پر ایک ٹرین بحال کی جا رہی ہے اچھی کارگردگی دکھانے والے اے ایس ایم (مہتہ سوجا) ریلوے سٹیشن سہیل شہزاد کو مبلغ 500/- نقد انعام دیا گیا۔
ڈی ایس ریلوے کا دورہ لاہور‘ نارووال سیکشن‘ ٹریک اور بلوں کا معائنہ
Aug 22, 2015