لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حریت قائدین کے گھروں پر چھاپوں اور نظربندیوں سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے،حکمران آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے مظالم سے دنیا کو آگاہ اور اس کا مذموم چہرہ بے نقاب کریں، لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مخالف فلم”فینٹم“ پر پابندی لگا کر جرا¿تمندانہ فیصلہ کیا، بھارت کی اسلام و پاکستان مخالف فلموں سے بھارتی مسلمانوں میں نظریہ پاکستان پروان چڑھ رہا ہے۔ مسلمان فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے جھگڑے چھوڑ کر قرآن وسنت کی بنیاد پر متحد ہو جائیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیراس وقت بہت زیادہ اہمیت اختیا رکر گیا ہے۔کشمیر کے مظلوم مسلمان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کشمیری مسلمانوں کا یہ جذبہ دیکھ کر شدید بوکھلاہٹ اور پریشانی کا شکار ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورئہ بھارت کے دوران پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے حریت قائدین کو ملاقات کی دعوت دینے پر ان کے گھروں پرچھاپے مارے گئے اور نظربند کر دیا جنہیں دنیا بھر کے میڈیاکی سخت تنقید پر رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے حریت قائدین کی نظربندیوں سے پاکستان کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی لیکن بھارتی حکومت کے اس اقدام سے کشمیریوں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی اور ان کا پاکستان سے محبت کا رشتہ مزید پختہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات میں کسی طور مخلص نہیں ہے اور محض دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
حافظ سعید