ملالہ یوسفزئی نے اولیول کا امتحان پاس کرلیا‘چھ مضامین میں اے پلس اور چار میں اے گریڈ حاصل کئے، آصفہ بھٹو زرداری کی مبارکباد

Aug 22, 2015

برمنگھم(صباح نیوز)پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اولیول کا امتحان پاس کرلیا ملالہ یوسفزئی نے اول لیول امتحانات کے چھ مضامین میں اے پلس اور چار میں اے گریڈ حاصل کئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم میں جنرل سرٹیفیکٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ملالہ کے والد نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے لکھا ان کی بیٹی نے میتھ جی سی ایس ای، میتھ آئی جی سی ایس ای، بیالوجی، کیمسٹری، فزکس اور اسلامک سٹڈیز میں اے پلس حاصل کیا جبکہ ہسٹری، جیوگرافی، انگلش لینگوایج اور انگلش لٹریچر میں اے گریڈ حاصل کیا ہے۔ دریں اثناءسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ملالہ یوسفزئی کو او لیول پاس کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
ملالہ

مزیدخبریں