گھریلو سوئی گیس کنکشن ارجنٹ لگوانے کی فیس 100فیصد بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)سوئی گیس کے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ارجنٹ فیس پچیس ہزار روپے سے پچاس ہزار کرنے کی سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی۔ اوگرا کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے نئی فیسیں لاگو کر دی جائینگی۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہا ہے کہ سوئی ناردرن گیس نے اوگرا سے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس میں اضافے کی درخواست کی ہے۔منظوری کے بعد ارجنٹ فیس میں سو فیصد اضافہ ہو جائے گا اور فیس پچیس ہزار سے پچاس ہزار ہو جائے گی۔ سکیم کے تحت سالانہ پچاس ہزار کنکشن دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...