ائرکنڈیشنر خراب ہونے پر برمنگھم سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں نے پولیس بلالی

برمنگھم (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی برمنگھم سے اسلام آباد پرواز پر مسافروں نے انوکھا احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے ائرکنڈیشنر نہ چلنے پر برمنگھم ائرپورٹ پر پولیس بلالی۔ گرمی سے پریشان مسافروں نے بعدازاں لاﺅنج میں بھی احتجاج کیا۔ برمنگھم سے آنے والے بعض دیگر مسافروں نے بھی سفر سے انکار کردیا۔ پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
مسافر احتجاج

ای پیپر دی نیشن