اسلام آباد (بی بی سی + نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد اور حضرو میں 2 مدرسوں پر چھاپے مارے گئے جس دوران شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسری طرف خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا خاکہ جاری کردیا گیا۔ حساس اداروں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ایک مدرسہ سے بھی تین شدت پسندوں امداد، ارشاد اور شوکت کو گرفتار کیا ہے۔ حضرو میں مدرسے پر چھاپہ کے دوران حملے میں ملوث شاہ اعظم نامی مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حراست میں لیا گیا مشکوک شخص خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ خاکہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے تیار کیا۔ خاکہ عینی شاہدین اور زخمیوں سے پوچھ گچھ کے بعد تیار کیا گیا۔ حملہ آور کی عمر 18 سے 26 سال کے درمیان ہے۔
گرفتار/ خاکہ تیار