چارواہ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، شیلنگ جاری، ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں

Aug 22, 2015

سیالکوٹ (نامہ نگار + ایجنسیاں) بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری رہیں، سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ چناب رینجرز کی خالد چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چناب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر کے مختلف مقامات پر بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بنایا جس سے مقامی آبادی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس دوران بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر مسلسل ایل او سی پر پاکستانی سرحد سے کچھ فاصلے پر نچلی پروازیں کرتے رہے۔

مزیدخبریں