چین : زمین کھسکنے سے 11 افراد ہلاک ، 13 زخمی

بیجنگ(این این آئی)چین میں زمین کھسکنے کے واقعے میں 11 افراد ہلاک اور13لاپتہ ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی چین میں سیلاب آنے اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد کو بھاری نقصان پہنچا ،چین کے صوبہ سیچوان میں زمین کھسکنے کے باعث، 13 افراد لاپتہ ہو گئے جن کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے،زمین کھسکنے کے باعث، شو یونک، علاقے کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے امداد رسانی کے کاموں میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن