آئی ایس آئی اور مجاہدین میں روابط ہیں، صورتحال پرگہری نظر ہے: بھارتی کمانڈر

سری نگر(اے این این) بھارتی فوج کی15ویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل سبھرتا سہا نے مقبوضہ وادی کشمیر میں مجاہدین کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کامتحرک رہنالازمی ہے ٗ آئی ایس آئی اور مجاہدین میں روابط ہیں ‘ صورتحال پر گہری نظر ہے۔ سرینگر کے آرمی پبلک سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فٹینٹ جنرل سبھرتا سہا نے کہا کہ گزشتہ برس پانچ جگہوں پر وادی میں آئی ایس آئی کے پرچم نظر آئے جو تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن