الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے ایک سو بائیس کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات پر وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ فیصلے پر اللہ تعالی کاشکراداکرتے ہیں،ٹربیونل کے فیصلے سے ملک میں استحکام اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت فطری عمل ہے، چار حلقوں میں سےدو حلقوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا جبکہ این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ شفاف الیکشن کی بنیاد ہے۔
این اے 122 کے انتخابی دھاندلی کیس کے فیصلے سے ملک میں استحکام آئے گا اورجمہوریت مضبوط ہوگی: شاہ محمود قریشی
Aug 22, 2015 | 20:20