لاہور(خبر نگار) تحرےک انصاف وومن ونگ پنجاب کی صدر سلونی بخاری اور مےڈےا ہےڈ ڈاکٹر زرقا تےمور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غرےب عوام سے صحت کی سہولتےں بھی چھےن لی ہے ،آج غرےب عوام ہسپتالوں مےں رُل رہے ہےں حکومت ٹس سے مس نہےں ہو رہی ، سپریم کورٹ سے ادویات کی قیمتوں میں 50سے 300فیصد تک اضافے اور جان بچانے والی ادویات کی قلت پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود سب اچھاکی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔