لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے3ستمبر کوہونے والے انتخابات کے لئے تمام کوآرڈینیٹرز کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام کیٹگریز کے لئے دیانتدار اوراچھی شہرت رکھنے والے2سے3 پارٹی امیداروں کے نام قیادت کو بھجیں۔ محمد پرویز ملک کی صدارت میں ہوا اجلاس میں لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نظریاتی اور مشکل وقت میں پارتی کے ساتھ وفاداری نبھانے والے امیدواروں کو ترجیح دے گی۔ پارٹی نے لاہور کو الیکشن ٹریننگ سیل کےلئے4زونوں میں تقسیم کیا ۔