لندن (سپورٹس ڈیسک ) برٹش اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ سر ہیوج رابرٹسن نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کو پیرا اولمپکس میں مالی امداد کرنی چاہئے۔پیرااولمپکس کیلئے بجٹ کی کمی ہے اور دس ممالک کے شرکت نہ کرنے کا امکان بھی ہے۔آئی او سی کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ وہ کھیلوں میں مددکرسکتی ہے ۔ سپانسرز کو بھی میدان میں آنا چایئے ۔برازیلی حکومت بھی جتنا ہوسکتی ہے اخلاقی طور پر کر رہی ہے ۔انٹر نیشنل پیرا ولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ریو کمیٹی کھیلوں کیلئے درکار فنڈز کا بندو بست نہیں کرسکی ہے ۔
آئی او سی پیراولمپکس کیلئے فنڈز فراہم کرے :سر ہیوج رابرٹسن
Aug 22, 2016