اسلام آباد (خبر نگار خصو صی)پےپلزپارٹی کے شر ےک چےئر مےن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لےکس کی ہر صورت تحقےقات ہونی چاہےے جس کے لےے اپوزےشن کے ٹی اوآرز آئےن وقانون کے مطابق موثر ہےں ۔ وہ لندن مےں پےپلزپارٹی کے سےنےٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ملاقات کے دوران پاناما لےکس کے بعد پےدا ہونےوالی سےاسی آئےنی صورتحال اور اپوزےشن کے احتجاج سمےت دےگر امور کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے پےپلزپارٹی کے شر ےک چےئر مےن آصف علی زرداری نے بابر اعوان کو سید یوسف رضا گیلانی کی جگہ پارٹی کا سینئر وائس چیر مین کاعہدہ دینے کی بھی پیش کش کی ہے چےئر مےن آصف علی زرداری نےکہا کہ پاناما لےکس کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور پےپلزپارٹی اس بارے مےں پار لےمنٹ سمےت دےگر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اس مےں کوئی شک نہےں کہ پاناما لےکس کی ہر صورت شفاف اور جلد تحقےقات ہونی چاہےے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لےکس کی تحقےقات کےلئے اپوزےشن نے جو ٹی اوآرز دےئے ہےں وہ آئےن وقانون کے مطابق ہےںا ور ان موثر ٹی آوآرز کے ذرےعے ہی سارے معاملے کی شفاف تحقےقات ممکن ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ احتساب کے بغےر ملک اور جمہو رےت نہےں چل سکتی اس لےے ملک مےں شفاف احتساب وقت ُملک اور قوم کی ضرورت ہے ۔
زرداری
پاناما لےکس کی ہر صورت تحقےقات ہونی چاہےے زرداری
Aug 22, 2016