کراچی(آن لائن) پاکستانی اخلاقی ہیکر رافع بلوچ کو گوگل کروم اور فائرفاکس براؤزر میں سکیورٹی کی اہم خامیاں دریافت کرنے پر ان اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ہے۔رافع بلوچ کو انعامی رقم کے 3 ہزار ڈالر گوگل نے اور ایک ہزار ڈالر فائرفاکس نے جبکہ باقی کے ایک ہزار ڈالر ایک نامعلوم ادارے نے بطور انعام دیئے ہیں۔