اسلام آباد (آئی این پی) ایس ایس پی اسلام آباد پولیس ساجد کیانی نے کرپشن ثابت ہونے پر تھانہ انڈسٹریل ایریا کے 2 اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کر دیا۔ اہلکار منور اور نوید نے دوران ڈیوٹی ٹرک ڈرائیور سے رشوت لی تھی۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔