طلبہ و طالبات میں خطاطی کا مطالبہ

Aug 22, 2016

نامہ نگار + نامہ نگار

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) معاشرتی ترقی کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند خواتین کا ہونا اشد ضروری ہے۔ خطاطی غریب آدمی کیلئے صاحب رزق اور امیر آدمی کیلئے صاحب عزت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر میڈم ساجدہ مشتاق نے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام کالجز کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ خطاطی کا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رائے شہادت علی پرنسپل سٹینڈرڈ کمپیوٹر کالج شفیق و دیگر مہمانان نے بھی خطاب کیا۔ججز کے فیصلے کے مطابق مقابلہ خطاطی میں لڑکیوں میں اول پوزیشن حلیمہ سعدیہ کازوے کالج، دوسری پوزیشن عائشہ نور فارابی لاءکالج، تیسری پوزیشن عمارہ نور جبکہ چوتھی پوزیشن آمنہ شفقت نے حاصل کی۔لڑکوں میں مقابلہ خطاطی میں پہلی پوزیشن عثمان بشیرگورنمنٹ کالج،دوسری پوزیشن علی حمزہ، تیسری پوزیشن غلام عباس جبکہ چوتھی پوزیشن سید مستجاب علی نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ساجدہ مشتاق، پرنسپل رائے شہادت علی اور شفیق احمد نے نقد انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں