پولیس نظام کو مو¿ثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں: ڈی پی او ننکانہ

واربرٹن (نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ بلال عمر نے کہا ہے کہ پولیس کے نظا م کو جدید اور مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ میں بچوں کے اغوا کا کوئی کیس سامنے نہ آیا ہے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ سٹی پریس کلب واربرٹن کے وفدجس میں رانا آصف سلیم، عبدالغفار، ملک محمد آصف ،حاجی محمود احمد قاضی ،غلام مصطفی تبسم اور دیگر شامل تھے۔ بزرگ صحافی چوہدری محمد عالم کی قیادت میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ گشت کے نظام کو مو¿ثر بنا دیا گیا ہے اور پولیس ملازمین کو سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کو اپنا شعار بنا نے کی تلقین کی گئی ہے۔

نامہ نگار + نامہ نگار

ای پیپر دی نیشن