ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے جوڑ توڑ شروع ہوگیا، سیاسی پارٹیاں اورارکان اسمبلی بھی متحرک ہوگئے ، کئی مہینوں سے منتخب ہونے والے مایوس چیئرمین اور کونسلرز کی دوبارہ آﺅ بھگت ہونا شروع ہوگئی ، ضلع کونسل ننکانہ صاحب اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں نے منتخب چیئرمینوں اور کونسلروں سے اپنی اپنی کامیابی کے لئے رابطے تیز کردئیے ہیں۔