عمران، قادری، شیخ رشید ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں: چودھری محمد حسین

Aug 22, 2016

مانگا منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدرچوہدری محمد حسین گجرنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے اپنا ماضی بھول چکے ہیں۔عمران خان ،طاہر القادر ی اور شیخ رشید بیرونی ایجنڈے کے تحت ملکی ترقی کے سفر کو روکنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں انہیں ماضی کی طر ح اس مرتبہ بھی نا امیدی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔منصوبہ کی تکمیل کے بعد ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا۔

مزیدخبریں