ملک ابرار، چوہدری ایازکے تعاون سے سیوریج اورپانی فراہمی کی لائنیوں پر کام جاری ہے

Aug 22, 2017

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن پی پی9کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ وارڈ4میں ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی ا ے چوہدری ایازکے تعاون سے سیوریج اورپانی فراہمی کی لائنیں ڈالنے کے منصوبے جاری ہیں ،آدڑہ جنازہ گاہ کی کنسٹرکشن کاکام بھی جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمد خان نے کہا کہ حمزہ سٹریٹ،مدینہ سٹریٹ میں پانی کی فراہمی کےلئے لائنیں ڈالے کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ آدڑہ،عزیز آباد، مغل آبادمیں سیوریج لائنیں ڈالی گئی ہیں اسی طرح ایم این اے ملک ابرار اور سابق ایم ی اے چوہدری ایازکے تعاون سے آدڑہ جنازہ گاہ کی کنسٹریشن کا کام جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ایم این اے ملک ابرار،چوہدری ایاز کا شکریہ اداکیا ہے ،رشیداحمد خان نے کہا کہ علاقے میں پانی کے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںاسی طرح بعض علاقوں میں گیس کا پریشر بھی کم ہے اس مسئلہ کو بھی حل کرارہے ہیں۔
رشیداحمدخان

مزیدخبریں