چےف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس قاسم علی خان کوعہدوں سے برطرف کےا جائے، سجاد اکبر عباسی

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی نے کہا ہے کہ وکلا ءبرادری چےف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے غےر قانونی اور غےر دانشمندانہ فےصلوں کی مذمت کرتی ہے ۔ ملتان بنچ کے حالےہ معاملہ مےں چےف جسٹس کا روےہ آئےن اور قانون کےخلاف ہے۔ اس مےں کوئی جج مدعی ہے اور نہ ہی صدر ہائیکورٹ بار ملتان بےچ نے کوئی توہےن کی ہے بلکہ صدر بار کو نمائندہ کی حےثےت سے طلب کےا گےا جو نہ صرف غےر اخلاقی بلکہ غےر قانونی اقدام ہے۔ اس موقع پر راولپنڈی بار کے جنرل سےکرٹری عرفان احمد خان نےازی اےڈووکےٹ ، ممبر پنجاب بار کونسل قوسےن فےصل مفتی اےڈووکےٹ سمےت وکلاءکثےر تعداد مےں موجود تھے۔ پیر کو ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن راولپنڈی مےں ڈسٹرکٹ بار کے صدر کی زےر صدارت اجلاس کے بعد ہنگامی پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے عہدےداروں کا کہنا تھا کہ چےف جسٹس ہائیکورٹ نے ملتان اور راولپنڈی بنچ سمےت مختلف اضلاع کی عدالتےں بند کر کے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور آٹےکل 6کے مرتکب پائے گئے ہےں۔ ہم اراکےن راولپنڈی بار اےسوسی اےشن لاہور مےں پرامن وکلاءپر ہونےوالے بہےمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہےں اور اس بات کا مطالبہ کرتے ہےں کہ چےف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاسم علی خان کےخلاف سپرےم جوڈےشل کونسل آئےن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے اور دونوں جسٹس کو اُن کے عہدے سے برطرف کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن راولپنڈی چےف جسٹس لاہور ہائےکورٹ کے غےر قانونی و غےر آئےنی اقدامات اور وکلاءپر تشدد کےخلاف آج سے مکمل ہڑتال کا علان کرتی ہے جب تک چےف جسٹس لاہور ہائےکورٹ اور جسٹس قاسم علی خان کےخلاف آرٹےکل 6کے تحت کارروائی عمل مےں نہےں لائی جاتی اور ان کو برطرف نہےں کےا جاتا اُس وقت تک ہڑتال جاری رہےگی اور وکلاءعدالتوں کا مکمل بائےکاٹ کرےنگے۔
سجاد اکبر عباسی

ای پیپر دی نیشن