لدھیوالہ وڑائچ+سیالکوٹ+ پاکپتن+ رینالہ خورد (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 13سالہ بچے اور دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ ساکن گلہ ڈاکٹر ظفر والا میں اوباش شہباز اور صابر نے چار ساتھیوں سے ملکر (ن) کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں 15 سالہ بیٹی بینش سے ملزمان مزمل، عمران، جبران اور محسن نے زیادتی کی۔ رینالہ خورد میں 13سالہ شعیب کو اوباش ندیم، فاروق نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پاکپتن (ر) کو ملزم امداد بلیک میل کرکے چھ ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی۔