مضاربہ کیس‘ ایک کروڑ اور 20لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

Aug 22, 2017

پشاور (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے مضاربہ تجارت کے نام پر درجنوں سادہ لوح افراد سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے گرفتار ملزم عطاء المعنیم پر فرد جرم عائد کردیا ہے جبکہ مذکورہ کیس میں دیگر چار ملزمان واجد نور ،محمد عمران ، عمر گل اور رحمان گل ابھی تک مفرور ہیں گزشتہ روز جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس دوران فاضل جج نے ملزم کے خلاف دائر ایک کروڑ اور 20 لاکھ روپے ریفرنس پر ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کیا تو ملزم نے صحت جرم ماننے سے انکار کیا فاضل جج نے مزید کارروائی کے لئے استعاثہ کے پانچ گواہان طلب کرکے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں