مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک ہے نہ بننے دیا جائے گا:ماروی میمن

سکھر (بیورو رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں فاروڈ بلاک ہے اور نہ بننے دیا جائیگا، جی ٹی روڈ پر تو صرف نواز شریف سے محبت کرنے والوں کی صرف ایک جھلک تھی، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے، کیا جی ٹی روڈ ریلی کے بعد کیا کرنا ہے اس کافیصلہ قیادت کریگی۔ سکھر آئی بی اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کی حکومت کی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو ملک کو ترقی دی ہے سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کا کیا حال کردیا ہے۔ صرف اس تاریخی شہر سکھر کو لیں تو اسکی حالت زار پر افسوس ہوتا ہے۔ انکا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) کسی سے بھیک نہیں مانگتی پیپلزپارٹی بات نہیں کرنا چاہتی تو ہم انکے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کسی اور کے نہیں صرف عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے پاس جائیں گے۔ ہم تو اداروں کے سامنے بھی پیش ہوئے ہیں اور جواب دیا ہے مگر اب عمران خان بھی اداروں کے سامنے پیش ہوکر اپنے سوالوں کا جواب دیں ۔

ای پیپر دی نیشن