کراچی(وقائع نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہی کہ متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں پہلے بھی کہا تھا کہ متحدہ ِپاکستان اور لندن پہلے ہی ایک ہیں اب پی ایس پی اور مہاجر قومی موومنٹ حقیقی بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔ میڈیا کی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں یہ سب دھڑے کامیابی کے لئے ایک ہوں گٰے۔