مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش ہے۔ حزب المجاہدین اور انکے سربراہ کو امریکہ کی طرف سے دہشت گردی قرار دینا قابل مذمت ہے۔ موجودہ صورتحال پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں پر جعلی مقدمات قائم کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کی قیادت حریت کانفرنس کیساتھ ملکر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔