شام‘ داعش کے زیراثر شہر رقہ پر بمباری‘27افراد ہلاک

دمشق، لندن (اے ایف پی+ اے پی پی) شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 27 شہری جاں بحق ہو گئے۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ برطانوی وزارت داخلہ کی سکیورٹی شعبے کے سربراہ بن والاس نے کہاہے کہ عراق کا شمالی شہر موصل داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور شام میں داعش کا گڑھ رقہ بھی اب اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے یہی وہ حقیقت ہے جس کی وجہ سے داعش میں شامل برطانوی عناصر واپس برطانیہ کا رخ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ عناصر برطانیہ واپس لوٹتے ہیں تو یہ ملک کی سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ ان عناصر کو واپس برطانیہ میں داخل نہ ہونے دے۔واضح رہے کہ 2011ءسے 2016ءکے دوران دنیا کے 120 ملکوں سے 42 ہزار سے زائد دہشت گرد عناصر داعش کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے شام اور عراق گئے تھے جن میں 5ہزار سے زائد تعلق یورپی ملکوں سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن