سینیٹ میں باقاعدگی سے آﺅں گا، ریکوڈک پر موقف کےلئے تاریخ مقرر کریں: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے میں سینٹ کے ایوان میں باقاعدگی سے آﺅں گا۔ چیئرمین سینٹ کو لگے میری موجودگی ضروری ہے تو آﺅں گا۔ ریکوڈک معاملے پر اپنا نقطہ نظر دینے ایوان میں آﺅں گا۔ آپ تاریخ مقرر کرکے مجھے بتا دیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا امید ہے وزیراعظم جمہوری عمل اور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا معاملہ ہے۔ ریکوڈیک سے متعلق تحریک التوا آج ایجنڈے میں شامل ہے، اگر آپ آسکیں تو ہمیں اطلاع دیدیں۔ ریکوڈیک پر ایوان میں اِن کیمرہ اجلاس کریں، وزیراعظم کا مقام منفرد ہے۔ وزیراعظم کو ایوان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے وزیراعظم سینٹ کو اہمیت دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...