نواز، شہباز ملاقات الیکشن کے بعد ترقیاتی کام بلدیاتی اداروں کے ذریعے کرانےکا فیصلہ

Aug 22, 2017

لاہور (فرخ سعید خواجہ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے بریفنگ کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ الیکشن 2018ءکے بعد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دئیے جائیں گے بلکہ منتخب بلدیاتی اداروں کے ذریعے تمام ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے بدلیاتی نمائندوں کو پارٹی کی طرف سے لگائی گئی ڈیوٹیوں کے پیش نظر پنجاب بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن محرم الحرام کے بعد کئے جانے کی تجویز زیرغور آئی۔ اجلاس میں شرکاءنے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ کہا گیا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں وائس چیئرمین کا کوئی رول نہیں ہے اسلئے وائس چیئرمینوں کے گروپ اور اتحاد بن گئے ہیں‘ کونسلروں کے اتحاد بھی وجود میں آگئے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ وائس چیئرمین کا رول ہو اور کونسلروں کو بھی موثر بنایا جائے۔ مزید برآں ڈویلپمنٹ کے کام لوکل باڈیز کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں۔ قائدین نے اتفاق کیا کہ لوکل باڈیز کو مزید موثر بنایا جائے اور انہیں زیادہ اختیارات دئیے جائیں تاہم 2018ءالیکشن کا سال ہے لہٰذا ترقیاتی فنڈز کا جو سلسلہ رائج ہے اسے فی الحال نہ چھیڑا جائے البتہ الیکشن 2018ءکے بعد پارلیمنٹرین کا رول پارلیمنٹ میں ہی ہونا بہتر ہوگا اور انہیں ترقیاتی کاموںسے الگ کرکے یہ کام بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہی کرانا بہتر ہوگا۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے ملاقات کیلئے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن 96۔H گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد میاں نوازشریف نے H-180 ماڈل ٹاﺅن آئے جہاں انہوں نے پبلک افیئرز یونٹ پنجاب کے موجود ممبران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ بعدازاں میاں نوازشریف ایک مرتبہ پھر H-96 ماڈل ٹاﺅن گئے جہاں انہوں نے دوپہر کا کھانا میاں شہبازشریف کی فیملی کے ساتھ کھایا اور پھر جاتی عمرہ روانہ ہوگئے۔ نوازشریف سے حمزہ شہباز‘ بلال یاسین‘ خواجہ سعد رفیق‘ پرویز ملک‘ رانا ثناءاللہ سمیت اہم رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف روزانہ کی بنیادوں پر پارٹی ارکان اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ روز این اے 120 کے مقامی رہنماﺅں نے نوازشرےف اور وزےراعلی شہبازشرےف سے ملاقات کی جبکہ مےاں نوازشرےف نے اس موقع پر کہا کہ ہم جمہورےت ‘آئےن وقانو ن اور پارلےمنٹ کی بالادستی کےلئے ہر محازپر جنگ لڑےں گے ‘ملک مےں تبدےلی صرف عوام کے ووٹوں سے ہی آئےگی۔ مسلم لےگ (ن) قومی امنگوں کی سےاست کر رہی ہے‘ اصولوں پر سمجھوتہ نہےں کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم اور قوم ہمارے ساتھ ہےں، ہمےںکوئی جدا نہےں کرسکتا۔

مزیدخبریں